مہنگائی بہت ہوگئی ہے،
اب ہمیں بتادیں کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟
وزیراعظم سے براہ راست ٹیلی فون کال پر خاتون کا سوال، وزیراعظم عمران خان کا خاتون کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو میں خاتون نے مہنگائی سے متعلق سوال کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
اس دوران خاتون نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، سال میں مہنگائی ڈبل ہوگئی ہے اور شاید آپ کو اصل صورتحال نہیں بتائی جاتی، اب ہمیں بتادیں کہ کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ اس کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ایک گھنٹے میں اپنے موبائل پر ساری معلومات مل جاتی ہے کہ کہاں کتنی مہنگائی ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ مایوسی پھیلائی جارہی ہے۔
0 Comments
Please do not add here spam comments
Emoji